واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس کے رکن نے پاکستان کی نان نیٹو اتحادی کے طور پر حیثیت ختم کرنے کیلئے بل متعارف کر ا دیا۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریبپلکن پارٹی کے رکن کانگریس Andy Briggs نے جمع کرائے گئے بل میں پاکستان کی نان نیٹو اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ پاکستان کو اتحادی بنانا ہو تو اس کیئے شرائط عائد کی جائیں۔ جمع کرائی گئی قرارداد مزید کارروائی کیلئے کانگریس کی فارن آفیئر کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے ۔