لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے ۔سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز میں سرپرائز کر سکتی ہے جبکہ گرین شرٹس کا دورہ کئی اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے دورہ کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کوٹیسٹ سیریز میں برتری حاصل ہو گی اور قومی ٹیم سیریز میں ایک میچ بھی جیت لے تو بڑی بات ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کنڈیشنز ہمیشہ بیٹنگ کے لئے مشکل ہو تی ہیں۔