اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہاہے کہ4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر ، میجر جنرل محمد چراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔