لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب اور چین کے صوبے لیونگ نے سپورٹس ایکسچینج پروگرام کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بدھ کے روز منعقد ہوئی، جس میں ڈی جی سپورٹس ندیم سرور اور چین کے صوبہ لیونگ کی چیئرپرسن ہیلینا چن نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔