لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ زمبابوے کاپانچ رکنی وفد پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا، وفد نے پاکستان میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے ۔تفصیلات کے مطاق دورہ زمبابوے کرکٹ ٹیم سے قبل کرکٹ زمبابوے کا پانچ رکنی وفد دس اکتوبر کو لاہور پہنچا تھا ، وفد نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا اور پاکستان میں پاک زمبابوے سیریز کے لئے کئے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ پاکستان کے دورے پر آنے والے وفد کو سکیورٹی اور بائیو سیکور ببل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔یاد رہے کہ پی سی بی ذرائع کے مطابق میچز کے اوقات کار موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں۔راولپنڈی میں ایک روزہ میچز دن 12 بجے جبکہ لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔