لاہور ( سپیشل رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 91 ملزمان گرفتار کر لئے ، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف علاقوں سے 81ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں،سٹی ڈویژن سے 36،ماڈل ٹاؤن ڈویژن16 جبکہ کینٹ ڈویژن سے 14 ملزمان گرفتار کیے گئے ، صدر ڈویژن سے 5،اقبال ٹاؤن 5جبکہ سول لائنز ڈویژن سے بھی 5 ملزمان گرفتار کیے گئے پولیس کے مطابق ملزمان سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں،چرخی ڈور اور پنی ڈور گچھی ڈور برآمد کی گئی، ہوائی فائرنگ کے جرم میں 9ملزمان گرفتار کیے گئے ۔