لزبن( آن لائن )پرتگال نے پاکستان کو سیاحت کیلئے محفوظ ملک قرار د یدیا ۔ پرتگال حکومت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے سکیورٹی صورتحال بتدریج بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ گزشتہ سالوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے یورپی یونین کے ممبرممالک نے یورپی سیاحوں کیلئے پاکستان کو غیرمحفوظ ملک قرار دیا تھا۔پرتگال کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے جس کے تحت پرتگال نے اپنے شہریوں کو پاکستان ٹریول کرنے کی اجازت دے دی ہے اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستانی سفارتخانے میں پرتگالی سیاحوں اور کاروباری حضرات کیلئے کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پرتگال میں سالانہ ڈپلومیٹک بازار کا لزبن کانگرس ہال میں انعقاد کیا گیا جس میں چالیس سے زائد ممالک کے سفارتخانوں نے سٹال لگائے ۔ اس موقع پر پرتگال کے صدر نے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور پاکستانی روایتی مصنوعات دیکھیں۔