لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اندرون شہر رنگ محل اور مغلپورہ سے پرندوں کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث 2افراد محمد اسلام اور دانش مسیح کو 200 پرندوں شارک او ر ممولوں سمیت گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیا گیا اوربعدازاں قبضہ میں لیے گئے تمام پرندوں کو صدر دفتر لاہورمیں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان ، سابق اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدرمنیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز مدثر حسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی محمد رمضان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور تنویر جنجوعہ، فیلڈ سٹاف اور میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں قدرتی ماحول آزاد کردیا گیا ۔