لاہور(کامرس رپورٹر)فائونڈرز گروپ کے لیڈر اور ایوان صنعت و تجارت لاہور کے سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں آئل پرائس کم ہونے کے باوجود پاکستان میں بڑھانا زیادتی ہے ۔ اس سے بزنس کمیونٹی اور عام آدمی کی مشکلات بڑھیں گی۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ کوئی بھی ایسا سیکٹر نہیں ہے جس کے لیے پٹرولیم پروڈکٹس اہم نہ ہوں۔ بزنس کمیونٹی اور عوام کا خون نچوڑنے کے بجائے حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی لانی اور پٹرول پر ٹیکسز کم کرنے چاہئیں۔