اوٹاوا(شوبز ڈیسک )معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ڈپریشن میں شدید مبتلا ہونے کی وجہ سے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔گلوکار جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ ایک کنسرٹ کے دوران کی ہے جس میں انہیں کچھ لوگ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔