پشاور( سٹاف رپورٹر) ٹائون پولیس سٹیشن کی حوالات میں چوری کے الزام میں گرفتار چارسدہ کا رہائشی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا، ملزم عمران اللہ کوچند روز قبل ہاسٹل سے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، عمران اللہ کی منگل کے روز ٹاون پولیس کی تحویل میں ہی اچانک موت واقع ہوگئی۔ مقتول کے ورثاء کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور مقتول کی لاش مجسٹریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کی گئی ۔ ڈی ایس پی ٹائون ارشد خان کا کہنا تھا کہ ملزم کو دل کادورہ پڑا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یکہ توت پولیس کی حراست میں پتنگ چوک کا رہائشی جاں بحق ہوگیا تھا ۔