پشاور(رحم یوسفزئی) پشاور کے معذور انجینئر نے معذور افراد کیلئے بیٹری پر چلنے والی موٹر سائیکل تیارکرلی ہے ۔ کواڈپار آٹو کے نام سے تیار کیا گیاموٹر سائیکل ویل چیئر استعمال کرنے والا معذور انسان باآسانی چلا سکتا ہے ، موٹرسائیکل 30سے 40کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے ، انجینئر عرفان اللہ کے مطابق کوارڈ پار موٹرسائیکل کا آئیڈیا کے پی ایمپیکٹ چیلنج میں دیا جو منظور ہوا اور اس کے لئے 20لاکھ روپے منظور ہوئے ،موٹر سائیکل پر2سے 3لاکھ روپے خرچ آیا تاہم اسے ڈیڑھ لاکھ پرلانے کی کوشش کرونگا۔موٹرسائیکل کی تمام مشینری چین سے منگوائی گئی ہے ، موٹر سائیکل 400کلوگرام تک وزن برداشت کرسکتی ہے جبکہ یہ ریموٹ کنٹرول ہے ۔ انجینئر عرفان اللہ نے یہ موٹرسائیکل الیکٹریشن حضرت حسین اور مکینک اشفاق کی مدد سے بنائی ہے ، اس میں آٹومیٹک ریم لگا ہے ۔