پشاور(خبرنگار) ڈینگی کے بعد خیبر پختونخوا میں کانگووائرس کے وار بھی جاری ہیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج دس مریضوں میں کانگووائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ تین مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شعبہ کانگووائر س میں اب تک13 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے دس مریضوں میں سے کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ تین مریضوں میں وائرس کی موجودگی کی علامات ہونے پر خون کے نمونے لیبارٹری ارسال کردئیے گئے ہیں۔