فیصل آباد(شوبز ڈیسک)پاکستانی پنجابی فلموں کے ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 52ویں برسی منگل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔اکمل مرحوم نے جبرو ، ملنگی ،خاندان، رن مرید ، ان پڑھ ،چا چا جی ، من موجی ، پنچ دریا سمیت درجنوں پنجابی فلموں میں یاد گار کردار ادا کئے ۔اکمل مرحوم نے 25سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پنجابی فلم انڈسٹری پر چھا گئے ۔اکمل مرحوم نوجوانی میں ہی اچانک مختصر علالت کے بعد 11جون 1967 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔