لاہور(خبرنگارخصوصی) پنجاب اسمبلی کے 15 جولائی سے شروع ہونے والے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ اجلاس کے پہلے روز محکمہ صحت سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے ، امن وامان پر بحث ہوگی ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے طلب کیا ہے ۔اجلاس میں اپوزیشن امن و امان اور ارکان کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کے معاملے پر احتجاج کرے گی۔روایت کے مطابق اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس صرف ایک دن کا ہی ہوتا ہے ۔