لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا محسن خان لغاری نے کہا ہے کہ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پنجاب بھر کی تمام چھوٹی بڑی نہروں کے کناروں پر شجر کاری کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی اور پیڈا کے تمام افسران سے کہا ہے کہ آب پاشی نظام میں بہتری کے لئے جاری منصوبہ جات میں شجر کاری مہم کو خصوصی طور پر شامل کریں۔یہ بات انہوں نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید کے ہمراہ لاہور برانچ کینال پر ہونے والی شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کہی۔