لاہور (پ ر) پنجاب یونین آف جرنلٹس کے زیراہتمام آزادی پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں رانا محمد عظیم سیکرٹری پی ایف یو جے، شہزاد حسین بٹ صدر پی یو جے، جنرل سیکرٹری اشرف مجید، نائب صدر پی یو جے عامر سہیل، جوائنٹ سیکرٹری طاہر چودھری ، ممبر گورننگ باڈی فاروق جوہری، اقبال چودھری ، ندیم حیدر و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کہا کہ کشمیری بھارتی مظالم فوج کا کرفیو توڑ چکے ہیں اور ہم آزادی کی یہ جنگ اپنے خون سے آخری قطرہ تک لڑیں گے۔ صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ وقت نعرہ بازی کا نہیں مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کر کشمیری بھائیوں کی داد رسی ضروری ہوچکی ہے۔