لاہور ( سپیشل رپورٹر ) کرونا وائرس کے پیش نظر شہر بھر میں لاک ڈاون کے لیے پولیس افسران بھی جوانوں کو حوصلہ دینے کے لیے میدان میں اتر آئے ۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید ، ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ ،ایس پی اقبال ٹاون رائے محمد اجمل ، ایس پی صدر سید غنصفر علی شاہ اور ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے آن فیلڈ اہلکاروں سے ملاقات کی اور بریفنگ بھی دی گئی ۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی دفعہ 144 موثر بنانے کے لئے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں ناکہ بندی کی گئی ۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کی کورونا کا پھیلائو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ۔ پولیس اور فوج کے جوان مشترکہ پلان کے تحت مصروف عمل ہیں، اہم سرکاری ملازمین اور ہنگامی نجی سرگرمیوں کے سوا لوگ باہر نہ نکلیں،اورکرونا کے خلاف دفعہ 144 کو پابندی نہیں وقت کی ضرورت سمجھا جائے ، ایس پی ڈولفن ایس پی ڈولفن نے مختلف ناکہ جات کا وزٹ کیا اور ہیٹ گن سے ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا ۔ ناکوں پر موجو د رینجر، پاک آرمی و پولیس آفیسرز کو چائے پیش کی گئی۔