لاہور(کر ائم ر پو رٹر)پنجاب پولیس میں ماتحت افسران اور اہلکار 10 سال سے پہلے دوسرے ریجن میں تبادلہ نہیں کر ا سکیں گے ۔ انسپکٹرسے کانسٹیبلزکے تبادلوں کے لئے آئی جی پنجاب کے حکم سے نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیا گیا۔جو کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز پروموشن زون میں ہوں گے ان کے تبادلے بھی دیگر ریجن میں نہیں ہو سکیں گے ،صرف جوان اور تندرست ماتحت افسرہی سی ٹی ڈی اور دیگر یونٹس میں تبادلہ کروا سکیں گے ۔