فیصل آباد(گلزیب ملک) پولیس ریفارمز کمیٹی نے پنجاب پولیس کے رویہ میں تبدیلی لانے سمیت دیگر امور کے حوالے سے ریجنل اور ضلعی سر براہان سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی انٹیلی جنس سنٹر کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ صو بائی حکومت کی طرف سے پنجاب پولیس کے روایتی کلچر کو بدلنے کیلئے پولیس ریفارمز کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو پولیس میں جد ید تقاضوں کے مطابق اصلاح کرتے ہوئے اسکو عوامی خادم بنانے کیلئے اپنی تجاویز پنجاب حکومت کو بھجوائے گی ، جبکہ ان تجاویز کی روشنی میں اقدامات عمل میں لا ئے جائیں گے ۔