سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس وردیوں میں ملبوس 6 مسلح افراد کی نوجوان سے لوٹ مار، اطلاع ملتے ہی پولیس نے تین ملزمان کو دھرلیا، تفصیلات کے مطابق جنید موٹرسائیکل پر اپنے گھر آرہاتھاکہ شمشیر ٹاؤن کے قریب پولیس وردی میں ملبوس 6 مسلح افراد شاہد، عبدالرؤف ،فہد ،جمال،فہد اور اسامہ نے اسے زبردستی روکا اور موٹر سائیکل،نقدی و موبائل چھین لیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ پر کارروائی کرکے عبدالرؤف ،اسامہ اور فہدکوگرفتارکرلیاجبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہو گئے ،مقدمہ درج کر کے تفتیش کردی گئی ،گرفتار افراد کا تعلق ایک مقامی تعلیمی ادارے سے بتایا گیا ہے ۔