کراچی ( کامرس رپورٹر )پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے سیمنٹ انڈسٹری کے منافع میں شدید کمی واقع ہوئی ہے ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ منافع بعد از ٹیکس گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی مدت کے مقابلے میں 42 فیصد تک کم ہوا ہے ۔روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے برآمدات بہتر ہوئی ہیں جو اس سہ ماہی میں 124 روپے فی ڈالر سے کم ہو کر یکم نومبر کو133 روپے فی ڈالر ہوگئی ہے ۔