پیرس (این این آئی)فرانس کے قومی دن کے موقع پر لیٹر دو لا ڈپلومیٹک کی جانب سے ساتویں ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں خوبصورتی سے سجایا گیا ثقافتی ورثہ اور روائتی کھانوں کا پاکستانی سٹال فرانسیسی اور غیرملکی شرکا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں اور بڑی تعداد میں فرانسیسی شرکا نے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور پاکستانی ثقافت کی تعریف کی اور روایتی و لذیذکھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔پاکستان کے سفیر برائے فرانس معین الحق نے پاکستانی سٹال کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں پاکستان کی شرکت سفارت خانہ کی جانب سے جاری عوامی اور ثقافتی سفارت کاری کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں پاکستان کی شرکت پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔اس سالانہ ایونٹ میں فرانس کے قومی دن کو منانے کیلئے غیرملکی سفارت کاروں کو بھی ان کے روایتی سٹالوں کے ذریعے شمولیت کا موقع ملتا ہے ۔