شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری وحلقہ این اے 121 کے ٹکٹ ہولڈر سیٹھ غلام رسول نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی قوت ہے جس سے ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا سابق صدر مملکت آصف ذرداری نے حکومتی ہتھکنڈوں کا جس جواں مردی سے اس ضعیف العمری میں مقابلہ کیا ہے اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ وہ واقعی مرد حر ہیں اور ہمیں ان کی قیادت پر ناز ہے نا اہل حکمران عوامی تحفظ کی بجائے عوامی کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیلنے میں مشغول ہے ، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی میراث ہے جو اپنے نظریات پر قائم رہتے ہوئے عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی، عوام کی فلا ح و بہبود کی خاطر آواز اٹھانے پر پارٹی قیادت کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے والے حکمران اپنے منطقی انجام سے بچ نہیں پائیں گے بہت جلد عوام سلیکٹیڈ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹوکریانوالہ بازار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر حاجی سیٹھ محمد یاسین کرمانوالے ، سیٹھ غلام علی ودیگربھی موجودتھے۔