لاہور،کراچی(سپورٹس رپورٹرز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پیٹرنز ٹرافی گریڈ II کا ملک بھر کے 8وینیوز پر آغاز ہوگیا ۔سٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں میچ کے پہلے دن عمر ایسوسی ایٹس نے حیدری ٹریڈرز کیخلاف 3وکٹوں پر 81سکور کرلیا ۔ارسلان بشیر 53رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔ قبل ازیں حیدری ٹریڈرز کی ٹیم 158رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمد عرفان نے 4، شاہ فیصل نے 3اور بلاول اقبال نے دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں نیوی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔وسیم احمد 66رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔مرزا احسن نے 6کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ جواب میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 104/2سکور کرلیا ۔اشفاق احمد 49رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پول بی میں رانا نوید اکیڈمی شیخو پورہ میں پورٹ قاسم اتھارٹی نے خرم منظور 67، دانیال احسان 56، آصف علی زیدی 42رنز کی بدولت تمام وکٹوں پر 277سکور کرلیا۔ طیب ریاض 5 اور مارون محمد نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ کینڈی لینڈ نے جواب میں 12/1سکور کیا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہائر ایجوکشن کمیشن نے غنی گلاس کیخلاف فہد عثمان کی سنچری (107) کی بدولت 282/5سکور کیا ۔پول سی میں سٹیٹ بینک کی ٹیم نے 332رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ عثمان صلاح الدین 97رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر تھے ۔آرمی نے 19/2سکور کرلیا۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی اے ایف کے 24/0سے قبل پی آئی اے نے 394/6کے ساتھ اننگز ڈکلیئر کر دی ۔شہزر محمد 157، آغا صابر 104، فہد اقبال نے 47رنزبنائے ۔گروپ ڈی میں ریلوے سٹیڈیم لاہور میں میزبان ٹیم نے مقررہ 83اوورز میں 406/7سکور کیا ۔بلال ارشاد 157، حمزہ نذر 75، حسان صفدر 72رنز بناکر نمایاں رہے ۔حُسبان جاوید اور خالد محمود نے 3، 3وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 1/0 سکور کیا تھا ۔ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کے الیکٹرک کے 18/2سکور سے قبل صابرز پولٹری کی ٹیم 136رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔