سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں پولیس تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعدریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کااچانک وزٹ کیا اور حوالات کوچیک کیا۔ آر پی او نے ایس ایچ او اور محرر تھانہ کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر قانونی پولیس حراست کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آر پی او سرگودھا نے فرنٹ ڈیسک آپریٹر سے ڈیسک کی کارکردگی بارے دریافت کیا اور فرنٹ ڈیسک پرموجود سائلین سے انہیں دی جانے والی سہولیات کے بارے استفسار کیا ۔