لاہور( سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل سیزن 4کوکرپشن سے پاک رکھنے کیلئے دوعارضی اینٹیگریٹی افسر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا جسکے لئے اشتہار بھی جاری کردیا گیا۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل افسر اس عہدے کے لئے اہل ہونگے ، انٹیلی جنس کورس ،تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی،نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نوکری سے برخاست کیے جانیوالوں کو زیر غور نہیں لایا جائیگا۔ درخواستیں جمع کرانے کے لئے آخری تاریخ 22 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔