لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کیخلاف کرپشن پر دائر درخواست خارج کر دی۔ شہری عبدالجبار نے سبحان احمد کی کرپشن پر درخواست دائر کی تھی جس وجہ سے ایف ائی اے میں بھی سبحان احمد کیخلاف چھ معاملات پر تحقیقات چل رہی تھی۔پی سی بی کا موقف ہے کہ نیب سبحان احمد کو کلین چٹ دے چکا ہے ۔