اسلام آباد ( نیٹ نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا کو بیان بازی اور پراپیگنڈہ سے بھگانا چاہتی ہے ۔پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خیال میں صرف لاک ڈاؤن کا آرڈردینا انکی ذمہ داری ہے ،عوام کو صحت و خوراک پہنچانا انکا مسئلہ نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ یہ وفاق پر الزامات لگاتے ہیں جس نے مشکل وقت میں 1200 ارب کا ریلیف پیکج دیا۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ سیاست نہیں کرنی ،پھروزیراعظم پرالزامات کی بوچھاڑکرتے ہیں۔شہباز گل نے سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپکو ٹائیگر فورس کے نام پر اعتراض ہے لیکن آپکے پاس متبادل کوئی نہیں امتحان کی اس گھڑی میں بھی پیپلزپارٹی صرف اعتراضات کررہی ہے اپنی ذمہ داری نہیں نبھارہی۔ دنیا نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا، پیپلزپارٹی سے یہ ہضم نہیں ہو رہا ۔