پشاور(92نیوز) قبائلی ضلع خیبرکے حلقہ پی کے 107سے نومنتخب ایم پی ایمحمد شفیق شیر آفریدی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔اس موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین خان نے محمد شفیق شیر آفریدی کو پارٹی مفلر پہنایا۔وزیراعلیٰ نے شفیق آفریدی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلع خیبر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔