اسلا م آباد(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لکھ کردے کہ میں ایوان کا اعتماد کھوچکا تو مستعفی ہوجائوں گا۔چیئرمین سینٹ ریکوزیشن پر14روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں جس ایجنڈا پراپوزیشن اجلاس بلارہی ہے وہی ایجنڈا رکھنا ہوگا۔گزشتہ روز سلیم مانڈوی والا نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ اگر تحریک انصاف میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو میں خیرمقدم کروں گا ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا منصب ایوان کی امانت ہے اگر ایوان کے لوگ مجھے نہیں چاہتے تو کوئی مسئلہ نہیں۔