اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات 267.45 ارب روپے تک بڑھ گئے ،اس طرح رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس وصولیوں میں 18.5 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹی یو) کے اعدادو شمار کے مطابقجولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات 267.45 ارب روپے تک بڑھ گئے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس وصولیوں کا حجم 225.6 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس کی وصولی میں 18.5 فیصد یعنی 41.85 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹی یو) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں بعض درآمدات پر زیرو ریٹرنگ کی سہولت کے خاتمہ کے بعد سیلز ٹیکس کی وصولی بڑھی ہے ۔