چاغی ( نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے چاغی میں مدرسے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق پیش امام سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویز کے مطابق چاغی میں واقع افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں مدرسے پر فائرنگ سے ایک شخص مولوی امیرجانا جاں بحق جبکہ پیش امام سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کوفوری طو پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔