اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 7 ملزمان کو 10 ارب 60 کروڑ روپے کی پلی بارگین کے تحت رہا کرنے سے متعلق ڈیل کی منظوری دے دی۔پلی بارگین کے تحت عبدالغنی نے 37 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی صنعتی اراضی اور پلی بارگین کے تحت 2 ارب روپے سے زائد جمع کرانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔اسی طرح ملزم محمد توصیف نے 37 کروڑ 50 لاکھ روپے کی صنعتی اراضی اور 2 ارب 9 کروڑ روپے ، عامر نے 40 ایکڑ اراضی اور 2 ارب 20 کروڑ روپے ، سراج شاہد نے 50 ایکڑ اراضی اور 2 ارب 78 کروڑ روپے ، حماد شاہدنے 34.2 ایکڑ رہائشی اراضی اور 49 کروڑ 70 لاکھ روپے ، طارق بیگ نے 34 ایکڑ رہائشی اراضی اور 49 کروڑ 10 لاکھ روپے ، محمد اقبال نے 33 ایکڑ اراضی اور 47 کروڑ 60 لاکھ روپے دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔نیب ذرائع کے مطابق اب یہ معاملہ منظوری کیلئے احتساب عدالت میں بھیجا جائے گا۔