اسلام آباد(پ ر)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کو چیف ایڈیٹر اور ایڈیٹر کسٹمز ٹوڈے نے ان کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیوں اور ان کی شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں’’مسٹر اکاؤنٹیبلٹی‘‘ کے نام سے شائع ہونے والی اپنی کتاب پیش کی۔کتاب میں چیئرمین نیب کی قیادت میں ادارے کی بائیس ماہ کی شاندار کارکردگی کا احاطہ کیا گیا ہے بلکہ بدعنوان عناصر سے اکہتر ارب برآمد کرکے خزانے میں جمع کرانے اور چھ سو ریفرنس عدالتوں میں دائر کرنے کی کاکردگی پر روشنی دالی گئی ۔