مکرمی : محترم چیف جسٹس صاحب کی خدمت میں عرض کرنا چاہتا ہے کہ چیف جسٹس جناب آصف سعید کھوسہ صاحب نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے جھوٹے مدعیان اور گواہان کے خلاف ایکشن لینے کے بیان دئیے جارہے ہیں مگر اس پر عمل نہیں ہو رہا.حال ہی میں سرگودھا کے کیس میں امید تھی کہ جناب چیف جسٹس صاحب جھوٹے گواہان کو سزا دیں گے اور یہ سزا مظلوم اسیران کے لئے رہائی کا سبب بن جائے گی مگر اس فیصلے کو بھی پھر سیشن کورٹ کے حوالے کر دیا گیاہے۔جیلیں بھری ہوئی ہیں۔ ایسے اسیران سے جو جھوٹے مقدمات میں پولیس کی نا انصافی،جھوٹے مدعیان، لالچی گواہان کی وجہ سے اپنوں سے دور قید کا ٹنے پر مجبور ہیں، خدارا جھوٹے گواہان و مدعیان کو سزا دیکرمظلومین کی دعائیں سمیٹیں۔اللہ رب العزت آپ کا حامی و ناصر ہو۔ ( قاری فیض الرحمنٰ منظوراسیرڈسٹرکٹ جیل لاہور )