سینٹ پیٹرزبرگ(این این آئی)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے روس میں سینٹ پیٹرزبرگ عالمی قانونی فورم میں شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق فورم 14 مئی سے 18 مئی تک جاری رہے گا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں،فورم میں 93 سے زائد ممالک کے چیف جسٹسز اور قانون ساز شریک ہیں۔فورم کا مقصد علاقائی اور عالمی قانونی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے ،دورہ روس کے دوران چیف جسٹس روس کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دنیا کی نظام انصاف تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔