سیالکوٹ(سٹاف رپورٹر) نیشنل کو آپر یٹو پاکستان کے صدر محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کسانوں کی خوشحالی ضروری ہے ۔ مہنگائی کے باعث اشیائے ضروریہ میں ہوشربا اضافہ لمحہ فکریہ ہے ۔ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سبزیاں، اناج پھل یہ اسی صورت میں سستے ہو سکتے ہیں کہ کسانوں کے مسائل میں کمی اور مزید آسایاں پیدا کی جائیں۔ نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ نے کسانوں کیلئے بیج ، کھادیں اور زرعی آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ کے پی کے ، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں کسانوں کے بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں آج تمام صوبوں میں کسان پھل اور اناج اگانے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔