لاہور(خصوصی نمائندہ) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، فیاض الحسن چوہان اور کرنل (ر) ملک انور نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔