لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے کشمیری بچوں کے حقوق کی آواز اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بچوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں،اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے اقوام متحدہ میں کشمیری بچوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاؤں گی ۔ کشمیری بہن بھائی گھروں میں قید ہیں، بچے متاثر ہو رہے ہیں ۔