لاہور،ملتان( این این آئی،نیوز رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس محمد آصف سعید کھوسہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ چلے گئے ۔ ان کی عدم موجودگی میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ چیف جسٹس پاکستان 12جون تک برطانیہ میں قیام کرینگے ۔ کانفرنس میں دنیا کے دیگر ممالک کی اعلیٰ عدلیہ کے ججز بھی شریک ہوں گے جس میں بروقت انصاف کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان دیگر ممالک کے ججز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان آج برطانیہ کے 6 روزہ سرکاری دورہ پر برطانیہ روانہ ہوں گے ۔ فاضل جج برٹش ہائی کمیشن کی دعوت پر برطانیہ میں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید احتشام قادر شاہ بھی ان کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ نے سرکاری مصروفیات کے باعث کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق رات گئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ لند ن پہنچ گئے ۔
چیف جسٹس جوڈیشل کانفرنس کیلئے برطانیہ چلے گئے ،جسٹس گلزار قائم مقام ہونگے
هفته 08 جون 2019ء

آج کے کالم
/p>
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 08 جون 2019ء کو شایع کی گی

آج کا اخبار
-
منگل 19 جنوری 2021ء
-
منگل 19 جنوری 2021ء
-
منگل 19 جنوری 2021ء
-
منگل 19 جنوری 2021ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء