لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے مس کنڈکٹ کیس میں نعمان بٹ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور 17 مئی کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے ۔