بیجنگ( نیٹ نیوز) چین کے شہر باؤڈنگ میں انڈوں کے سائز کے برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران کردیا۔چین کے صوبے Hebei کے شہر باؤڈنگ میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری ہونے لگی اور لوگ آسمان سے گرتی انڈوں کے سائز کی برف دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔