بیجنگ(صباح نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس سے برسرپیکار چین کے صوبہ سیچووان میں جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 19 افراد کی موت ہو گئی ۔مقامی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے فائر فائٹر کے عملے کے 18 اہلکار اور محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار کی موت ہو گئی۔یہ سبھی گزشتہ روز علی الصبح دو بجے اس وقت آگ کی زد میں آ ئے جب ہوا نے اچانک اپنا رخ بدل لیا۔شچانگ نامی شہر کے انفارمیشن آفس کے مطابق جنگل میں آگ لگی اور تیز ہوائوں کی وجہ سے یہ جلد ہی پاس کے پہاڑوں میں پھیل گئی، اس کے بعد آگ بجھانے اور ریسکیوکاموں کے لئے 300 سے زائد فائر فائٹر ز اور 700 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو لگایا گیا تھا۔