چیچہ وطنی(نمائندہ 92 نیوز)کسووال اوور ہیڈ برج کے قریب زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن پر گزشتہ شب دو ٹرکوں پر 15 مسلح ڈاکو آئے اور تاریں کاٹ کر سیڑھی کے ذریعے دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے ، سکیورٹی گارڈ اور عملے کو رسیوں سے باندھ کرکمرے میں بند کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان دو ٹرکوں پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے ۔