چیچہ وطنی (نمائندہ 92 نیوز) 14 ایل نہر میں 30 فٹ شگاف پڑ گیا جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔نواحی گاؤں 14/9 ایل کے قریب راجباہ 14 ایل نہر میں شگاف پڑ گیا۔جو بڑھتے بڑھتے 30 فٹ چوڑا ہو گیا جس سے پانی نواحی گاؤں 9 چودہ ایل میں داخل ہو گیا اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی مکئی کپاس اور چارے کی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ جس سے کسانوں کی سال بھر کی محنت ضائع ہو گئی۔اہل علاقہ بار بار نشاندہی کرنے پر محکمہ انہار نے اس نہر پر کوئی حفاظتی کام نہیں کیا۔ اہل علاقہ نے ڈی سی ساہیوال پر انتظامیہ کی نااہلی پر کاروائی اور نقصان کہ ازالہ کی اپیل کی ہے ۔