چیچہ وطنی(نمائندہ 92 نیوز)نامعلوم چور کریانہ کی دکان میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے گئے ۔ اوکانوالہ روڈ پر واقع پرحاجی گلزار احمد کے فردوس کریانہ سٹور کی دیوار میں نقب لگا کر نامعلوم چور اندر داخل ہو گئے اور دکان سے 32 ہزار روپے کی نقدی اور دو لاکھ روپے مالیت کا کریانہ کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔