سرینگر (رائٹرز) بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔کانگریس کے کشمیر کے پارٹی سربراہ غلام احمد میر نے کہا بیشتر رہنما اور کارکن قید میں ہیں، اس لئے الیکشن کا انعقاد فضول ہے اور اسی وجہ سے ہم نے الیکشن سے دور رہنے کا فیصلہ کیاہے ۔ واضح رہے قبل ازیں کشمیر کی مقامی مرکزی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی الیکشن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔