Common frontend top

BN









کالم


آج کے کالم 


  


کالم آرکیو


خان صاحب سوچیں ، غور کریں

منگل 06 جون 2023ء
جاوید صدیق
پچھلے ایک سال سے ہمارا ملک جس افراتفری کا شکار ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اقتدار سے الگ کیاگیاتھا لیکن عمران خان اور ان کی جماعت نے اسے ایک سازش قرار دے دیا۔خان صاحب یہ بھول گئے کہ جس طرح ان کی جماعت بنائی گئی تھی اسی طرح اس کا خاتمہ بھی ہوا۔ پی ٹی آئی کو فیصلہ ساز قوتوں نے مختلف جماعتوں کے "الیکٹ ایبلز"کو اکٹھا کرکے بنایاتھا، پھر چند دوسری چھوٹی جماعتوں کو تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے کہاگیا،2018میں تحریک انصاف کو
مزید پڑھیے


اب ہوگا کیا؟

منگل 06 جون 2023ء
قلب حیدر غوری
کچھ عرصہ بعد میدان سجے گا سبھی ایک جیسے ہی ہوں گے کیا ایسا ہی اتحادی نظام آگے چلے گا؟ مسلم لیگ میں اس وقت تین وزیراعظم ہیں نواز شریف شاہد خاقان عباسی جبکہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی میں آصف علی زرداری سابق صدر پاکستان سابق وزراء عظم یوسف رضا گیلانی راجہ پرویز اشرف قاف لیگ سے چوہدری شجاعت وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ بظاہر ابھی ایک دھندلی سی تصویر ہے۔ کیا اب بھی ان سب کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا؟ کیا موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی اپنا وجود برقرار رکھ سکے گی؟ بظاہر پی ٹی
مزید پڑھیے


نیشنل اکائونٹس کمیٹی کے اعدادوشمار پرایک نظر!

منگل 06 جون 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
بظاہر گزشتہ دنوں میں ہمیں معاشی لحاظ سے چند ایک خوش کن خبریں موصول ہوئی ہیں جن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور بیرونِ ملک لین دین کی ادائیگیوں کو انٹر بنک ریٹ کے ساتھ منسلک کرنا ہے جس سے فوری طور پر عوام کو کچھ فائدہ ضرور منتقل ہوا ہے۔ حکومت کے بیرونی لین دین کے معاملے کو فوری طور پر بنک ریٹ کے ساتھ منسلک کرنے کے فیصلے سے بازار میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں فوری طور پر 16سے 20روپے کے قریب کمی کا مشاہدہ کیاگیا ہے، اس کمی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے
مزید پڑھیے


’’ہم نہیں ہمارے بعد ۔۔۔۔‘‘

منگل 06 جون 2023ء
احسان الرحمٰن
سید صاحب سے دوستی کو دو دہائیاں ہو چکی ہیں ۔غضب کا سیاسی شعور اور شعری ذوق رکھنے والے سید صاحب جیسے دوستوںکی معیت میں گھنٹوں گزارے جاسکتے ہیں۔وہ کتاب دوست آدمی ہیں۔ انہوںنے زمانے کا سرد وگرم دیکھ اور گھاٹ گھاٹ کا پانی پی رکھا ہے ۔من موجی طبیعت ایسی ہے کہ موڈ ہوا تو کراچی سے اٹھے اور ترکی کھنگالتے کھنگالتے ہنگری جا پہنچے ۔طبیعت کے بھی حساس ہیں اس لئے میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے ہمیشہ ہی محتاط رہا کہ وہ آنکھیں پڑھنے کا ہنر بھی جانتے ہیں ۔اس حساس طبیعت کی وجہ سے دوسروں کے
مزید پڑھیے


معیشت کے کردار

منگل 06 جون 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
موجودہ دور میں جس طرح سرمایہ دار اشخاص کی بجائے تجارتی کمپنیاں بن گئیں،اسی طرح معیشت کے اصل کردار بھی اب فرد نہیں بلکہ ادارے ہیں۔یہ ادارے ایک خاص قسم کی ہم آہنگ ذہنیت رکھنے والے افراد کا مجموعہ ہوتے ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام میںکارپوریٹس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ پوری دنیا کی 10% چیزیں صرف 200 بڑی کمپنیاں بناتی ہیں اور یوںان کمپنیوں کے فیصلے دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں ، اس لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ایسے اداروںمیں فیصلے کیسے کیے جاتے ہیں۔ کسی بھی کمپنی کے مالک
مزید پڑھیے


سیمینار ’’رائٹ آف ایکسپریشن اینڈ ڈیموکریسی‘‘

منگل 06 جون 2023ء
علی احمد ڈھلوں
کبھی کبھی انسان اتنا بے بس ہو جاتا ہے کہ اُسے کچھ سجھائی نہیں دیتا، وہ ہاتھ پائوں مارتا ہے، مسائل کا حل ڈھونڈتا ہے، مگر مجال ہے کہ اُس کے لیے کوئی حل نکل آئے۔ مثلاََ 9مئی کے واقعات کے بعد اس وقت پورا ملک خاموش اور پریشان دکھائی دیتا ہے۔ عوام کو سمجھ نہیں آرہی کہ اُس کے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟ وہ بھول بھلیوں میں مارے گئے ہیں، ایک طرف اُنہیں مہنگائی کے تھپیڑے پڑ رہے ہیں، دوسری طرف ناکام ہوتی جمہوریت ۔ ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ عام آدمی ’’فریڈم آف ایکسپریشن ‘‘ سے
مزید پڑھیے


سو صفحے کی زندگی

منگل 06 جون 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
مَن مسمّی…تین جون دو ہزار تئیس جب یہ سطور مرقوم ہو رہی ہیں، راقم والدہ محترمہ کے ٹھوس کلنڈرانہ اختلاف کے باوجود، محض اپنے پرائمری سکول ماسٹر محمد حسین کے زورِ قلم اور سکول میں داخلے کے سرکاری ضابطے کے سبب، ساٹھ برس کے طلسمی ہندسے کو چھُو چکا ہے۔ ماسٹر محمد حسین جو اس زمانے میںپورے سکول میں اکلوتا اُستاد تھا اور درس و تدریس کے ساتھ ہیڈ ماسٹری، کلرکی، چوکیداری، مالی، خاکروب، کیئر ٹیکر و سکول سے متعلقہ دیگر امور بھی اسی اکیلے فرد کے ذمے تھے، جن میں ٹیچنگ کے نیچے کی بیشتر ذمہ داریاں موافق
مزید پڑھیے


بیلٹ پیپر پر NOTA کا آپشن: وقت کی ضرورت ……(2)

منگل 06 جون 2023ء
آصف محمود
ہمارے ہاں ایک امیدوار میدان میں ہو تو اسے بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ بلا مقابلہ انتخاب میں عوام کی رائے کدھر گئی؟ کسی نے کسی حلقے میں جوڑ توڑ سے مخالف امیدوار کو اپنے حق میں دست بردار کرا لیا تو کیا محض اس واردات میں مہارت پر اسے کامیاب تصور کر لیا جائے؟ وہ NOTA کی چھلنی سے کیوں نہ گزرے؟ امیدواران میں سے بھلے اس کے مقابلے میں کوئی نہ ہو لیکن حلقے کے عوام کے اجتماعی شعور کو فیصلے کے اختیار سے کیوں محروم کیا جائے؟ہمارے نظام میں ووٹر
مزید پڑھیے


راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے آبی حیات کو خطرہ

منگل 06 جون 2023ء
اداریہ
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق راول ڈیم میں مچھلیاں اور کچھوئوں کو پکڑنے کے لیے خطرناک کیمیکلز استعمال کیا جا رہے ۔ زہریلا کیمیکل پھیلنے سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مرگئی ہیں۔پاکستان میں دریائوں اور ڈیموں میں کیمیکل ڈال کر مچھلیوں کا شکار کیا جاتا ہے ،جس سے شکاری اپنے ہدف کو تو پا لیتا ہے مگر کیمیکل کے باعث آبی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے ،بسا اوقات تو آبی حیات کی نسل ہی ختم ہو جاتی ہے ۔یہی صورتحال راول ڈیم میں ہے ،وہاں بھی شکاریوں نے کیمیکل ڈال
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ انڈکس: وزیر خزانہ کا اظہار تشویش

منگل 06 جون 2023ء
اداریہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار سے پاکستان سٹاک ایکسچینج اور میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہت بہتر تھی۔ دنیا بھر کے مالیاتی اداروں کی کار کردگی جانچنے والے امریکی ادارے ’مارکیٹ کرنٹس نیٹ ویلتھ‘ نے 2020 کے آخر میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو ایشیا میں سب سے اچھی کار کردگی پر’ بیسٹ پر فارمنگ‘ مارکیٹ قرار دیا تھا ۔ آج
مزید پڑھیے


احتساب کے عمل کی ساکھ

منگل 06 جون 2023ء
اداریہ
اخباری رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی وزراء اور اراکین کابینہ کی حیثیت سے کام کرنے والی شخصیات کے نام گاڑیوں‘ جائیداد اور اکائونٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔جن شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں غلام سرور خان‘ مراد سعید‘ پرویز خٹک‘ زبیدہ جلال‘ حماد اظہر‘ شفقت محمود‘ شیری مزاری‘ خالد مقبول صدیقی‘ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ‘ علی امین گنڈا پور‘ فروغ نسیم ‘ خسرو بختیار‘ اسد عمر‘ عمر ایوب‘ محمد میاں سومرو‘ فواد چوہدری سمیت متعدد کے نام شامل ہیں۔نیب نے تمام صوبوں کے سیکرٹری ایکسائز کو
مزید پڑھیے


سیاسی تحریکیں اور سماجی تبدیلی

پیر 05 جون 2023ء
نعیم قاسم
جس طرح ہر مکان گھر نہیں ہوتا ہے اسی طرح کسی واقعہ کے ردعمل کی وجہ سے جذبات کے برانگیختہ ہونے پر ہنگامہ آرائی کو سیاسی تحریک کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ اگر ہم کامیاب سیاسی تحریکوں یا انقلاب کی تاریخ کا جائزہ لیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ ان میں سے چند ایک مشترکہ اور نمایاں خصوصیات ہوتی ہیں ۔ان کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں ہر ایرا غیرا ، تاریخی اور سماجی شعور سے نابلد، سوشیالوجی اور پولیٹیکل سائنس کے علوم سے ناواقف سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے اپنے
مزید پڑھیے


صدر اردوان کے دور میں ترکی کی آئندہ خارجہ پالیسی

پیر 05 جون 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
رجب طیب اردگان نے ترکی کے 28 مئی کو ہونے والے رن آف الیکشن کے نتیجے میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ہفتہ 3 جون کو ترکی کے صدر کے طور پر تیسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ ملک کی سپریم الیکشن کونسل کی طرف سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق اردوان نے صدارتی انتخاب میں 52.18 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ اپوزیشن کے امیدوار کمال کلیک دار اوغلو نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی محل میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں 21 سربراہان
مزید پڑھیے


’’ استاد طاری ‘‘…… (2)

پیر 05 جون 2023ء
افتخار حسین شاہ
’ طاری ‘ کے باس (Boss ) نے اس کی بہت تعریف کی اور کہا کہ جونہی کوئی نوکری نکلی تو میں اس کی باقاعدہ تقرری کر دونگا۔ طاری چار پانچ دن گم رہا اور پھر ہفتے والے دن اس کا فون آیا ، کہنے لگا کل اتوار ہے اور لنچ میں تیار کرونگا۔سچی بات ہے ،میں بھی اس کا انتظار کر رہا تھا۔ خیر دوسرے دن وہ گلے میں ’’ گٹار ‘‘ کا بیگ ( Bag ) لٹکائے ٹھیک ساڑھے گیارہ بجے پہنچ گیا۔کہنے لگا سر جی ، میرا ’’ گٹار
مزید پڑھیے


ناانصافی نے ہمیں ایک دوسرے کیلئے اجنبی بنا دیا

پیر 05 جون 2023ء
سہیل دانش
یہ 70ء کی دہائی کا درمیانی دور تھا۔ہم روزانہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس کے ذریعے گھر آتے، تو یہ بس شہر میں داخل ہونے سے پہلے سینٹرل جیل حیدر آباد کے سامنے سے ہوتی ہوئی ہیر آباد میں داخل ہوتی۔جیل کا صدر دروازہ اور اس کی مضبوط بلند دیواریں دیکھ کر میں سوچتا تھا کہ ان دیواروں کے پیچھے غداری کے الزام میں مقید خان عبدالولی خان کا کیا مقدر ہو گا۔اس سے قبل ہم نے شیخ مجیب الرحمن کو پہلے اگرتلہ سازش کیس میں مشرقی پاکستان میں سلاخوں کے پیچھے اور 25مارچ 1971ء کو مشرقی پاکستان میں فوجی
مزید پڑھیے