کابل(این این آئی ) افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قندوز علما کونسل کے سابق چیئرمین کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،فیض محمد فیاض کو دہشتگردوں نے 17گولیاں ماریں ، تحقیقات شروع کردی گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افسوسناک واقعہ کابل کے ضلع جکشاں میں بدھ کو علی الصبح پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا، جن کی شناخت فیض محمد فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔